کراچی: پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر میں 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ایک ہفتے میں مرکزی بینک کے ذخائرمیں 5 کروڑ 50 لاکھ  ڈالر کا اضافہ ہوا۔ مرکزی بینک کے ذخائر 23 اکتوبر تک بڑھ  کر 12 ارب 12 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئے۔

اعلامیہ کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس7 ارب 17 کروڑ ڈالرموجود ہیں۔ مجموعی ذخائر بڑھ کر 19 ارب 26 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئے۔

مرکزی بینک نے مالی سال 2019-20 کی سالانہ کارکردگی جائزہ رپورٹ بھی جاری کردی۔ سالانہ کارکردگی جائزہ 30 جون 2020 کو ختم ہونے والے سال کے مالی گوشوارے بھی جاری کردیے گئے۔

اسٹیٹ بینک نے آڈیٹر کی رپورٹ سمیت سالانہ کارکردگی جائزہ عوام کے ملاحظے کے لیے جاری کردی۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں آن لائن کاروبار میں نمایاں کمی

دوسری جانب کاروباری ہفتے کے چوتھے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج شدید مندی دیکھی جا رہی ہے اور1500 سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس41 یزار186 پر تھا۔ کاروباری سرگرمیاں نہ ہونے کے باعث آغاز کیساتھ ہی مارکیٹ میں شدید مندی دیکھی گئی۔

مارکیٹ میں خریدار نہ ہونے کے سبب پہلے ایک گھنٹے میں600 سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی۔ بدھ کے روز اسٹاک مارکیٹ میں سرگرمیاں ماند رہیں جس کے باعث انڈیکس میں بتدریج کمی دیکھی گئی۔

مارکیٹ سے آخری خبریں آنے تک انڈیکس1 ہزار596 پوائنٹس کی کمی آچکی تھی۔ آج مارکیٹ میں 25کروڑ61 لاکھ68ہزار783 شیئرز کا لین دین ہوا۔

کاروباری سرگرماں کم ہونے کے سبب انڈیکس میں مجموعی طور پر3.88 فیصد کی کمی ہوئی۔

The post پاکستان: زر مبادلہ کے ذخائر میں 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا اضافہ appeared first on ہم نیوز.



Source link