اسلام آباد: عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کی دوسری لہر میں آنے والی شدت کے پیش نظر عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں پانچ فیصد تک گر گئی ہیں۔

کورونا وائرس: دنیا بھر میں 4 کروڑ 48 لاکھ سے زائد افراد متاثر

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کورونا کی دوسری لہر کے باعث اس بات کے خدشات ظاہر کیے جارہے ہیں کہ دنیا میں ایک مرتبہ پھر لاک ڈاؤن کیا جا سکتا ہے جس کی وجہ سے تیل کی مانگ بری طرح متاثر ہو سکتی ہے۔

دنیا کے مختلف ممالک اس وقت کورونا وائرس کے سبب لاک ڈاؤن کے مختلف مراحل سے گزرر ہے ہیں جب کہ فرانس میں صدر نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے جمعہ کے دن سے لاک ڈاؤن کے نفاذ کا بھی اعلان کیا ہے۔

امریکہ میں ایک دن میں 75 ہزار سے زائد کورونا کیسز رپورٹ

خبر رساں ایجنسی کے مطابق عالمی مارکیٹ میں کاروبار کے دوران امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹر میڈیٹ کی قیمتوں میں 5.75 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ کے مطابق دسمبر 2020 میں فراہمی کے لیے امریکی خام تیل 35.24 ڈالرز فی بیرل پر فروخت ہوا ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق عالمی منڈی میں برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 5.42 فیصد کمی کے بعد 37 ڈالرز فی بیرل پر پہنچ گئی ہے۔

فرانس: صدر نے ملک گیر لاک ڈاؤن کے نفاذ کا اعلان کردیا

رواں سال جب دنیا بھر میں کورونا وائرس پوری شدت سے پھیل رہا تھا اور مختلف طریقہ کار سے لاک ڈاؤن کیا گیا تھا تو اس وقت عالمی مارکیٹ میں تیل کی طلب اس قدر کم ہو گئی تھی کہ ایک وقت ایسا بھی آیا تھا کہ امریکی خام تیل کی قیمت منفی میں چلی گئی تھی۔

The post کورونا کی دوسری لہر: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں گر گئیں appeared first on ہم نیوز.



Source link